۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی

حوزہ/ گلگت مرکزی امامیہ جامع مسجد میں سه روزہ مجالسِ عزاء کی پہلی مجلس سے ڈاکٹر شیخ یعقوب بشوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں کامیاب عالم وہ ہے جو اپنے رب کے سامنے خود کو جوابدہ سمجھتا ہو۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گلگت مرکزی امامیہ جامع مسجد میں سه روزہ مجالسِ عزاء کی پہلی مجلس سے ڈاکٹر شیخ یعقوب بشوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں کامیاب عالم وہ ہے جو اپنے رب کے سامنے خود کو جوابدہ سمجھتا ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ قرآن مجید کی نظر میں وہی عالم معاشرے میں کامیاب ہے جس کا رابطہ اپنے رب سے ہو اور وہ خوف و خشیت الٰہی کا مالک ہو ایسا عالم جو اپنی ذمہ داری کو سمجھتا ہو اور اللہ کے علاؤہ کسی اور مخلوق کا خوف دل میں نہ رکھتا ہو۔ إِنَّما يَخْشَى اللهَ مِنْ عِبادِهِ الْعُلَماءُ (القرآن الکریم،سوره فاطر، آیت28)، یخشی مضارع ہے جو انما کلمہ حصر کے ساتھ دوام اور استمرار کا معنی دیتا ہے اور حصر کا مفہوم بهی ہے معاشرہ ساز علماء کی نشانی اپنے پروردگار کی دائمی رضا کا حصول ہے اور وہ ہمیشہ اس فکر میں رہتے ہیں کہ اس کی ذمہ داری کیسے ادا ہو، معاشرے میں تعلیم و تربیت کے لیے وہ کوشش کرتے ہیں۔

ڈاکٹر بشوی نے کہا کہ گلگت بلتستان میں کچھ علماء محنت کر رہے ہیں، لیکن بعض اپنی ذمہ داری سے ناآشنا نظر آتے ہیں آج حاشیہ یا دو درجہ کاموں میں وقت گزارنا خود مکتب و ملت کے حق میں نہیں ہے ایک عالم ربانی پورے معاشرے کو تبدیل کرسکتے ہیں آج کے علماء کا جوانوں سے مضبوط رابطہ ہونا چاہیے اور ان کو معاشرے میں لاکر ان کی تربیت، الٰہی سوچوں کے مطابق کرنا ہوگی ورنہ امام زمان عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف کے سامنے جوابده ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج پاکستانی معاشرے کو فکری طور پر منحرف علماء کی طرف سے زیادہ خطرہ ہے جو اپنی کم علمی سے بھی واقف نہیں بلکہ بعض اوقات اپنی جہالت کی بنیاد پر لوگوں کو تقسیم کرتے ہیں آج ہمیں متحد ہوکر رہبری کی اطاعت میں رہتے ہوئے طاغوت شکن بن کر امام عصر ارواحنا فداہ کے ظہور کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے، گلگت کے حسینی جوان اس مقصد کے حصول کے لیے میدان میں حاضر ہیں۔

کامیاب عالم وہ ہے جو اپنے رب کے سامنے خود کو جوابدہ سمجھتا ہو، علامہ ڈاکٹر بشوی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .